خون کے امراض میں مبتلا مریضوں کو بےتحاشہ جسمانی کرب سے گزرنا پڑتا ہے۔ جن میں سے ایک مرض ہیمو فیلیا بھی ہے۔ ہیمو فیلیا کو شاہی بیماری کہا جاتا ہے جس نے 19 ویں اور 20 ویں صدی میں انگلینڈ، جرمنی، روس اور اسپین کے شاہی خاندان کو متاثر کیا تھا، انگلینڈ کی ملکہ وکٹوریہ جنہوں نے1837-1901 تک حکومت کی، خیال کیا جاتا ہے کہ ہیمو فیلیا بی فیکٹر9 سے متاثر تھیں اور انہوں نے یہ جین اپنے 9 میں سے 3بچوں کو منتقل کیا اور پھر یہ بیماری مختلف صورتوں میں نسل در نسل منتقل ہوتی رہی۔ ہیمو فیلیا ایک موروثی بیماری ہے جِس میں عام طور پرزیادہ تر مرد حضرات متاثر ہوتے ہیں، ہیمو فیلیا اے جو کہ فیکٹر8 اور ہیمو فیلیا B جو کہ فیکٹر9 کی کمی کے باعث ہوتا ہے، اِ س بیماری میں مبتلا مریضوں میں خون جمانے والے ذرات کی کمی ہوتی ہے جِس کی وجہ سے معمولی سی چوٹ یا زخم آنے کی صورت میں متاثرہ حصے سے زیادہ خون بہہ جانے کا خدشہ رہتا ہے، ایک صحت مند فرد میں فیکٹر8 اور فیکٹر 9 کی نارمل مقدار 50IU-200IU تک ہو تی ہے اگر کوئی فرد ہیمو فیلیا کا شکار ہو تو اِس مقدار ہی کی بنیاد پر مرض کی شدت کا تعین کیا جاتا ہے۔ اگر خون میں یہ لیول ایک فیصد سے کم ہو تو Severeہیمو فیلیا اور یہ مقدار اگر 1سے5فیصد تک ہو توModerate یعنی درمیانے درجہ کا ہیمو فیلیا اور 5فیصد سے ذیادہ ہو تو Mild یعنی کم شدت کا ہیموفیلیا کہلائے گا۔
اِس بیماری کا علاج صاف اور صحت منداجزائے خون کا بروقت انتقال ہے جسے FFP (Fresh Frozen Plasma) بھی کہا جاتا ہے یا (Dry Factor) ہیں جو کہ انجکشن کی صورت میں دستیاب ہیں۔ ہیمو فیلیا میں مبتلا مریض کسی بھی قسم کا بھاری جسمانی کام یا ورزش نہیں کرسکتے۔ ہیمو فیلیا اور خون کے دیگر امراض جیسے تھیلے سیمیا اور بلڈ کینسر وغیرہ میں مبتلا مریضوں کو سُندس فائونڈیشن بلا معاوضہ علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرتا ہے سُندس فائونڈیشن میں رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 6000 سے زائد ہے اور اِس کے 07 سینٹرز لاہور، گجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، گجرات، اسلام آباداور حافظ آباد میں بلامعاوضہ خدمات سرانجام دے رہے ہیں، اِس ادارے میں رجسٹرڈ مریض اپنی بیماری کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور معاشرے کے شانہ بشانہ چل رہے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق ہر 4000 تا 5000 میں سے ایک بچہ ہیمو فیلیا۔A اور ہر 10000 تا20000 میں سے ایک بچہ ہیمو فیلیا۔ B سے متاثر ہو کر پیدا ہوتا ہے۔
ہر سال ورلڈ ہیمو فیلیا ڈے17 اپریل کو منایا جاتا ہے، جس کا مقصد لوگوں میں اس بیماری کے بارے میںآگہی پیدا کر نا اور ان مریضوں کے علاج کے لئے آسا نیاں اور سہولتوں میں اضا فہ کر نا ہے تاکہ اس مر ض کے شکار افراد کی زندگیوں کو بہتر اور محفوظ بنایا جا سکے۔ اِس دن کو فرینک شنیبل(Frank Schnabel) کی تاریخ پیدائش کی مناسبت سے منایا جاتا ہے، فرینک شنیبل WFHورلڈ فیڈریشن آف ہیمو فیلیا کے بانی بھی تھے۔ کورونا وائرس نے انسانی زندگیوں کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے اور اس وبا کے سبب پوری دنیا کو اپنے روز مرہ کے معمولاتِ زندگی میں تبد یلی لانا پڑی ہے اسی تناظر میں ورلڈ فیڈریشن آف ہیمو فیلیا نے اِس سال کا موضوعAdapting to Change Sustaining Care in new World منتخب کیا ہے جس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ تبدیلی کو اپنا کر مریضوں کی نگہداشت کو جاری رکھا جائے۔
لاک ڈاؤن کو مد نظر رکھتے ہو ئے ورلڈفیڈریشن آف ہیمو فیلیا نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہیمو فیلیا کے مریضوں کے ساتھ اظہار یکجہتی انفرادی طور پر گھروں میں رہ کر ہی کی جائیگی۔عوام اور مریضوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے پیغامات کو بذریعہ سوشلوالیکٹرو نک میڈیا لو گو ں تک پہنچائیں تاکہ اس مرض سے متعلق آگاہی پیدا کی جا سکے۔ اس بیماری سے نمٹنے کے لئے مختلف ادارے اور افراد اپنا سا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس موقع پر جہاں کالجوں، یونیورسٹیوں اور مختلف شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ ہیمو فیلیا کے مریض بچوں کیساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں ، ایسے ہی سندس فائونڈیشن ہیموفیلیا کے مریض بچوں کو علاج معالجہ فراہم کرنے والا نامور ادارہ ہے۔بوجہ لاک ڈاؤن سُندس فاؤنڈیشن کو خون کے عطیات کی کمی کا سامنا تھا مشکل کی اس گھڑی میں نوجوانوں اور دعوت اسلامی کے امیر مولانا الیاس قادری نے تھیلے سیمیا اور ہیمو فیلیا کے مریضوں کے لئے خون کی فراہمی کا بیڑہ اٹھایا، اس سلسلہ میں انہوں نے خون کے عطیات جمع کرنے میں سُندس فاؤنڈیشن کی مد دکی۔ مولانا الیاس قادری کی ایک گزارش پردعوت اسلامی کے سینکڑوںکارکنوں نے سُند س فاؤنڈیشن کو خون کے عطیات دئیے۔ اِسی طرح پنجاب پو لیس اور مو ٹر وے پو لیس بھی خون کے عطیات دے کر سُندس فاؤنڈیشن کا ساتھ دے رہے ہیں۔
Covid-19کے موجودہ تناظر میں سُندس فا ؤنڈیشن حکو مت پنجاب کے شانہ بشانہ اپنا کردار اد ا کرنے کے لئے تیار ہے۔ Covid-19 سے متاثرہ شخص چونکہصحت یا بی کے بعد پلازمہ عطیہ کر کے دوسرے بیمار لوگوں کی جان بچا سکتے ہیں۔چنانچہ سُندس فاؤنڈیشن Passive Immunization کے طریقہ علاج پر عمل درآمد کرنے کے لئے اپنی جدید لیباٹری مہیا کرنے کے لئے ہمہ تن تیا ر ہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ دعوت اسلامی اور پنجاب پولیس کی طرح عوام الناس بھی سُندس فاؤنڈیشن کامشکل کی اس گھڑی میں ہاتھ تھامیں اور اپنی زکوٰۃ وعطیات سُندس فاؤنڈیشن کو دیں تاکہ ہیمو فیلیا، تھیلے سیمیا جیسی مہلک بیماریوں میں مبتلا مریضوں کا علاج معالجہ جاری رکھا جاسکے۔دُعا ہے اللہ تعالیٰ ہمیں اس مشن میں استقامت عطا فرمائے۔
آپ اپنی زکوٰۃ وعطیات ان بینک اکائونٹ میں جمع کروا سکتے ہیں۔
MCB Bank Limited
Shadman Branch,Lahore-Pakistan
Account Title: Sundas Foundation
Account Number: 0974 8718 1100 9130
Branch Code:0776