• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، مسلمان خواتین اب عدالت جائے بغیر طلاق دے سکتی ہیں

نئی دہلی (جنگ نیوز )ایک مسلمان خاتون اگر اپنے شوہر کو طلاق دینا چاہے تو اس کے پاس کیا راستے ہیں؟ انڈیا میں کیرالہ ہائی کورٹ نے اس سوال پر طویل تبصرے کے بعد فیصلہ سنایا ہے۔

 عدالت نے کہا ہے کہ خواتین کا اپنے شوہر کو اسلامی طریقے سے طلاق دینا بھارتی قانون کے تحت صحیح ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ بھارتی قانون کے تحت طلاق دینے کے راستے کے علاوہ، اب مسلمان خواتین کے پاس شریعہ کے تحت وضع کیے گئے چار راستے بھی موجود ہوں گے اور انھیں ماورائے قانون نہیں سمجھا جائے گا۔

تازہ ترین