• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ملازم بھائیوں کیخلاف پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے مقدمہ درج کرا دیا

کراچی(این این آئی)کراچی میں حکومتی جماعت تحریک انصاف کے ایم این اے کیپٹن(ر) جمیل احمد کے 2ملازم بھائیوں پر ایم این اے کو دھمکیاں دینے اور رقم واپس نہ کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔ ملازم کے اہلخانہ کے مطابق مقدمہ جھوٹا ہے کام کرنے سے انکار کرنے پر ان کے بیٹوں کو پھنسایا گیاہے۔کام کرنے سے انکار پر پی ٹی آئی کے ایم این اے کیپٹن جمیل احمد کے 2 ملازم بھائیوں اشرف اور افضل پر ملیر کینٹ تھانے میں ایم این اے جمیل احمد کے پولیٹیکل سیکرٹری آصف کی مدعیت میں دھمکیاں دینے، دھوکا دہی کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تازہ ترین