• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شوگر ملز کی انتظامیہ کیخلاف کرپشن الزامات پر نیب انکوائری شروع

بہاول پور(نمائندہ جنگ) حمزہ شوگر ملز کی انتظامیہ کے خلاف نیب میں انکوائری شروع، نیب ملتان نے کمشنر بہاول پور سے تفصیلات مانگ لیں مختلف انکوائریوں کی تفصیلات مانگ لیں۔ نیب کی جانب سے کمشنر بہاولپورکو جاری کردہ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ نیب حمزہ شوگر ملز کی انتظامیہ کے خلاف کرپشن کے الزامات پر انکوائری کررہی ہے۔ اس حوالے سے مختلف ریکارڈ کی فوری ضرورت ہے جس میں اسسٹنٹ کمشنر خانپور کی جانب سے 30اپریل 2014ء کو کی گئی 31 ایکڑ سرکاری اراضی جس کے بارے میں حمزہ شوگرمل انتظامیہ اورریونیو ڈیپارٹمنٹ کا تنازع ہے کی تفصیلی انکوائری رپورٹ، 19جنوری 1963ء کے لیٹرکی کاپی جس میں سرکاری اراضی مل کی مینجمنٹ کوہینڈ اوورکی گئی۔

تازہ ترین