• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بر بریت کیخلاف حریت کانفرنس کااحتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بر بریت اور انسانی حقوق کی پامالی کیخلاف جمعہ کو نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مظاہرین نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے ، آل پارٹیز حریت کانفرنس کے کنوینر نسیم یوسف نے کہاکہ آج کا احتجاج عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیرکی طرف مبذول کرانے کیلئے ہے ، ہندوستان نے گزشتہ ستر سال آزادی کی تحریک کوکچلنے کیلئے مختلف حربے استعمال کئے ،پاکستانی قوم کو کشمیریوں کیساتھ ڈٹ کر کھڑا ہونا پڑے گا پاکستان کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو ایک پیج پر آنا ہوگا ، سیکر ٹری اطاعات شیخ عبدالمتین نے کہاکہ ہم جھکے نہیں بکے نہیں ،یہی کشمیری شہدا کا پیغام ہے، کشمیریوں کو جلد آزادی نصیب ہو گی، مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں جمعے کی نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی جارہی ، کشمیریوں کیلئے ہر دن کربلا سے کم نہیں،حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہاکہ پانچ اگست 2019 کے بعد حقوق سلب کئے گئے جوانصاف کے اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔حریت رہنماء فیض نقشبندی نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کیمیکل ہتھیار استعمال کررہا ہے ،اقوام عالم اپنے وفود مقبوضہ کشمیر بھیجے۔
تازہ ترین