staging
 
تیونس : ساحل میں کشتی ڈوبنے سے 41 افراد جاں بحق
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیونس : ساحل میں کشتی ڈوبنے سے 41 افراد جاں بحق

تیونس کے ساحل میں کشتی ڈوبنے سے 41 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

کشتی میں سوار افراد اٹلی کے جزیرے پر جانے کےلیے تیونس کے ساحل کے ذریعے بحیرہ روم کو پار کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ اس دوران ان کی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 41 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

تیونس کے نیشنل کوسٹ گارڈ کا کہنا ہےکہ ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے اور تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ نیشنل گارڈ نے واقعے میں تین افراد کو زندہ بچالیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید