• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گدگدیاں: باپ اپنے بیٹے کو کتے سے خوف زدہ دیکھ کر....

باپ اپنے بیٹے کو کتے سے خوف زدہ دیکھ کر: ’’بیٹا بہادر بن، تو شیر کا بچہ ہے‘‘ . . .

بیٹا ڈرتے ڈرتے بولا، ’’پاپا،آپ ٹھیک کہتے ہیں، اسکول میں ٹیچر بھی یہی کہتی ہیں ،تو کسی جانور کا بچہ لگتا ہے‘‘۔

..........................................

ماسٹر صاحب نے بچوں کو خاموشی کے فائدے بتائے اور پھر ان سےسوال کیا،’’بچو، جو شخص مسلسل بولتا ہو اور

کسی دوسرے کو بولنے کا موقع نہ دے، اسےہم کیا کہیں گے؟"

کلاس کے پچھلے کونے سے آواز آئی: "ماسٹر صاحب۔"

..........................................

استاد شاگرد سے ’’: یہ تمہارے ساتھ چھوٹا بچہ کون ہے‘‘ ؟

شاگرد : ’’یہ میرا چھوٹا بھائی شرافت ہے‘‘

استاد(غصے سے) :’’ اسے اسکول کیوں لائے ہو‘‘ ؟

شاگرد : ’’آپ نے ہی تو کہا تھا کہ کل شرافت کےساتھ اسکول آنا‘‘۔

..........................................

استاد، شاگرد سے : ’’بتاؤ زمین اور چاند کا كا آپس میں کیا رشتہ ہے‘‘ ؟

شاگرد : ’’بہن بھائی کا‘‘

استاد (حیرت سے): ’’وہ کیسے ‘‘؟

شاگرد : ’’کیوں کہ لوگ چاند کوچندا ماما اور زمین کو دھرتی ماں کہتے ہیں‘‘۔

تازہ ترین