• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکار وویک دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار وویک 59 سال کی عُمر میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل اداکار وویک کو گزشتہ روز دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد اُنہیں چنائے کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق تامل اداکار وویک دل کی تکلیف برداشت نہ کرتے ہوئے آج صبح 4 بج کر 45 منٹ پر اس دُنیا سے رخصت ہوگئے۔

ڈاکٹروں کے مطابق تامل اداکار کو شدید قسم کا دل کا دورہ پڑا تھا جس کی وجہ سے اُن کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور وہ آج صبح اس دُنیا سے چل بسے۔

تامل اداکار کی موت پر بالی ووڈ سمیت تامل اداکاروں کی جانب سے افسردگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب بالی ووڈ اور ساؤتھ انڈین فلموں کے بے تاج بادشاہ اور اداکاری سے سیاست میں آنے والے رجنی کانت نے بھی اپنے سوشل میڈیا پیغام میں تامل اداکار وویک کی یوں اچانک موت پر شدید دُکھ کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ تامل اداکار وویک تامل فلم انڈسٹری کی مقبول ترین فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھا چکے ہیں۔

تازہ ترین