کینیڈین فلم میکر اور فوٹوگرافر ایلیا سیکلے نے کے ٹو سر کرنے کے لیے جانے سے قبل پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ کی کھینچی گئی آخری تصویر جاری کردی ۔
فلم میکر کی جانب سے ٹوئٹر پر علی سدپارہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایلیا لکھا کہ ’یہ علی سدپارہ کی کے ٹو سر کرنے کے لیے روانہ ہونے سے قبل میرے ٹینٹ میں لی گئی آخری تصویر ہے۔‘
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ ’جیسا کہ ان کے بیٹے ساجد کا کہنا ہے کہ میرے والد برفانی چیتے کی طرح ہیں ،وہ پہاڑوں میں ناقابل یقین حد تک تیز رفتاری سے چڑھتے ہیں۔‘
یاد رہے کہ موسم سرما کے دوران کے ٹو سر کرنے کی مہم جوئی کے دوران علی سد پارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیما5 فروری کو لاپتا ہیں۔
کوہ پیماؤں کا آخری مرتبہ رابطہ 8200 میٹر بلندی پر بوٹل نک سے ہوا تھا۔ موسم سرما میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سرچ کرنے کی مہم پر روانہ کوہ پیماؤں کو لاپتہ ہوئے آج7 روز گزر گئے ہیں۔