• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 سیریز میں کامیابی کے بعد قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز کی کارکردگی سے مطمئن دکھائی دے رہے ہیں۔

اُنہوں نے قومی ٹیم میں شامل فاسٹ بالرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے ہمارے فاسٹ بالرز سے بہت ساری شکایات تھیں لیکن فاسٹ بالرز نے آج بہت تگڑی اور عمدہ بالنگ کی۔‘

شعیب اختر نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مڈل آرڈر میں جو تھوڑی گڑبڑ دیکھنے میں آئی اس کی وجہ سے پاکستان کے لیے میچ مشکل ہوا۔

شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کو ٹی 20 سیریز میں جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

سابق فاسٹ بالر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز ایک ویڈیو شیئر کی اور قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’ویل ڈن پاکستان!  آپ سیریز میں جیت کے حقدار تھے۔‘

شعیب اختر نے مزید لکھا کہ ’دورۂ جنوبی افریقہ کامیاب رہا، اسی طرح آگے بڑھتے رہیں۔‘

ویڈیو میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ ’ویل ڈن پاکستان! آپ نے بہت اچھا کیلا اور کرکٹ کے سارے ڈپارٹمنٹس نے آج خود کو منوایا۔‘

شعیب اختر نے مڈل آرڈر کی ناقص پرفارمنس کے حوالے سے کہا کہ ’آج مڈل آرڈر میں جو تھوڑی گڑبڑ دیکھنے میں آئی اس کی وجہ سےپاکستان کے لیے میچ مشکل ہوا اور لگ رہا تھا کہ سیریز شاید ہاتھ سے نکل جائے گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔‘

اُنہوں نے فاسٹ بالرز کے بارے میں کہا کہ ’مجھے ہمارے فاسٹ بالرز سے بہت ساری شکایات تھیں لیکن فاسٹ بالرز نے آج بہت تگڑی اور عمدہ بالنگ کی۔‘

سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ ’تو اب آپ کو پتا چل گیا ہے کہ ہماری جو بالنگ لائن اپ ہے اسے تھوڑا ٹائم دیں تو وہ بہت اچھا پرفارم کرسکتی ہے۔‘

خیال رہے کہ پاکستان نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 وکٹ سے ہرادیا اور سیریز 3-1 سے اپنے نام کرلی۔ 

ایک موقع پر ایسا دکھائی دے رہا تھا کہ میچ گرین شرٹس کے ہاتھ سے نکل جائے گا لیکن گرین شرٹس نے جنوبی افریقہ کا 145 رنز کا ہدف 7وکٹ کے نقصان پر ایک گیند پہلے ہی پورا کرلیا تھا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے آخری میچ میں فخر زمان نے 60 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

تازہ ترین