• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین نے حامی اراکین کا اجلاس بلا لیا

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین نے اپنے حامی اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلا لیا۔

ذرائع کے مطابق یہ اجلاس 21 اپریل کو جہانگیر ترین کے لاہور میں واقع گھر میں بلایا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حامی اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے میں پی ٹی آئی ارکانِ اسمبلی کو افطار ڈنر بھی دیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مزید پی ٹی آئی ارکانِ اسمبلی بھی افطار ڈنر میں شریک ہوں گے۔


ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل اور وزیرِ اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط کے بعد کی صورتِ حال پر مشاورت کی جائے گی۔

تازہ ترین