جہانگیر ترین کے گھر PTI ارکان کی پھر بیٹھک
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین کے گھر PTI ارکان کی پھر بیٹھک


لاہور میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی ) کے ارکانِ اسمبلی نے ایک بار پھر جہانگیر ترین کے گھر بیٹھک لگائی ہے۔

جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہونے والے اجلاس میں تحریکِ انصاف کے 30 سے زائد ارکانِ اسمبلی نے شرکت کی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں آئندہ کی حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا، تحریکِ انصاف کے ارکان نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی پیشکش بھی کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارکان نے رائے دی کہ نا انصافیاں جاری رہیں تو استعفے کا آپشن موجود ہے، تاہم فوری استعفوں کے آپشن کو مسترد کر دیا گیا۔


ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں انصاف کے حصول کی جدوجہد جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت سے ناراض ارکانِ اسمبلی سے بھی رابطوں کا فیصلہ کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید