• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حملہ کیس، جہانگیر ترین، شاہ محمود، اسد عمر کوحاضری سے استثنیٰ مل گیا

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کے دوران جہانگیر ترین، پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شفقت محمود کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت میں جہانگیر ترین، پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شفقت محمود سمیت دیگرکی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئیں۔

عدالت نے ملزمان کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لیں۔


سرکاری وکیل کی عدم پیشی پر عدالت نے سماعت بغیر کارروائی کے 25 مئی تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے آئندہ سماعت پر پرویز خٹک اور عبدالعلیم کی جانب سے بریت کی درخواستوں پر دلائل دینے کا حکم بھی دیا۔

تازہ ترین