• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احساس پروگرام گلگت بلتستان میں مزید پھیلانے پرغور

معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان محمد خالد خورشید سے ملاقات کی، جس کے دوران احساس کے پروگراموں کو گلگت بلتستان میں مزید پھیلانے پر تباد لہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو احساس سروے پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے تفصیلی بریفنگ دی، احساس کے پروگراموں کو گلگت بلتستان میں مزید پھیلانے پر تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات کے دوران احساس نشوونما پروگرام کے تحت احساس نشوونما مراکز کو گلگت بلتستان کے ہر ضلع میں کھولنے اور اس ضمن میں اخراجات کی تقسیم پر بھی اتفاق رائے ہوا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو احساس سروے پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے تفصیلی بریفنگ دی۔

ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں مستحق گھرانوں کی نشاندہی کے لیے احساس سروے 38 فیصد مکمل کرلیا، گلگت بلتستان میں مستحق گھرانوں کی نشاندہی کا کام جون تک مکمل ہو گا۔

تازہ ترین