بہت سارے برتنوں کی شکایت کیساتھ، جھاڑو پوچا رانی واپسی ہوگئی،شرتی ہاسن
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہت سارے برتنوں کی شکایت کیساتھ، جھاڑو پوچا رانی واپسی ہوگئی،شرتی ہاسن

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اداکارہ شرتی ہاسن کی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر نے ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن کی یادیں تازہ کر دی ہیں۔گذشتہ برس کورونا وائرس کی عالمی وبا کے بعد اکثر ممالک نے لاک ڈاؤن نافذ کر دیا تھا جس کے باعث شہری اپنے گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے تھے اور اپنا روزمرہ کا کام خود کرنے لگے تھے۔ بھارتی این ڈی ٹی وی کے مطابق اداکارہ شرتی ہاسن نے ایسے ہی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں وہ پرکشش تو دکھائی دے رہی ہیں لیکن تصویر کے کیپشن نے اداکارہ کی خوبصورتی سے زیادہ توجہ حاصل کی۔تصویر کا کیپشن تھا کہ کمل ہاسن کی بیٹی خود کو ’جھاڑو پوچا رانی‘ قرار دیتی ہے۔جمعے کو انسٹاگرام پرا سٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ’جھاڑو پوچا رانی واپسی ہوگئی۔‘ساتھ ہی میں انہوں نے ’بہت سارے برتنوں‘ کی بھی شکایت کی جو غالباً اداکارہ کو خود دھونے پڑے تھے۔اپنی پوسٹ کے ساتھ شرتی ہاسن نے ایک اسٹکر بھی لگایا جس میں ایک خاتون برتن دھو رہی ہے۔شرتی ہاسن انسٹا گرام پر کچھ نہ کچھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ ایک اورا سٹوری میں انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ صوفے پر بیٹھی ہیں اور بیک گراؤنڈ میں گانا چل رہا ہے۔انہوں نے لکھا کہ ’کبھی کبھی اپنے صوفے سے چمٹ جانا اور اپنی وائب سے لطف اندوز ہونا بھی ٹھیک ہے۔شرتی ہاسن نے اس سے قبل ایک خوبصورت سیلفی اپلوڈ کی تھی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا تھا کہ ان کا لاک ڈاؤن موڈ آن ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی دن کی سرگرمیوں میں صفائی ستھرائی، سینیٹائزنگ اور تخلیقی کام شامل ہیں، اور اس سب سے بھی بڑھ کر یہ کہ تمام کام مسکراتے ہوئے سرانجام دینا ہے۔ شرتی ہاسن اکثر انسٹاگرام پر اپنی روزمرہ کی سرگرمیاں شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن ساتھ میں وہ اپنے فینز کے ساتھ بھی بات چیت کرتی رہتی ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ ریتک روشن ان کے ’کرش‘ ہیں اور ان کے پسندیدہ اداکار شاہ رخ خان ہیں۔

دل لگی سے مزید