کابل (جنگ نیوز )افغانستان کے مختلف حصوں میں طالبان کے تازہ حملوں کے نتیجے میں 7 اہلکار ہلاک اور 20زخمی ہوگئے،دوسری جانب جنوبی صوبے زابل میں ایک ملٹری آپریشن کے بعد 20فوجی اور پولیس اہلکاروں کو طالبان کی جیل سے رہا کرانے کادعویٰ کیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دو صوبوں میں طالبان کی طرف سے کیے گئے تازہ حملوں میں حکومت نواز فورسز کے کم از کم 7اہلکار ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق گزشتہ شب مغربی صوبہ ہرات میں ایک پولیس چوکی پر کار بم دھماکے سے 3پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ اس حملے میں بچوں سمیت 8شہری زخمی بھی ہوئے۔