• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، دنیا بھر میں اموات، آرمینیا کی کل آبادی اور عراق، ایران جنگ سے 3 گنا زیادہ

پیرس(اےیف پی، جنگ نیوز) دنیا بھرمیں کورونا سے جاں بحق ہونےوالوں کی تعداد 30لاکھ سے تجاوز کرگئی جو کہ جمائکا یا آرمینیا کی کل آبادی اورعراق -ایران جنگ میں ہونیوالی ہلاکتوں سے 3گنازیادہ ہے، ویکسین مہم کے باوجود کیسز کی تعداد میںبھی ایک بار پھر تیزی سے اضافہ ہونے لگااور کیسز کی مجموعی تعداد 14 کروڑ تک پہنچ گئی۔

کورونا کی بے قابو ہوتی نئی لہر کو دیکھتے ہوئے بھارت جیسے ملک میں نئے لاک ڈائون نافذ کیے جارہے ہیں، گزشتہ ہفتے کے دوران ایک اندازے کےمطابق یومیہ 12ہزار اموات دیکھی گئیں، وباء میں کمی کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے۔

جمعے کو ا ب تک کے ریکارڈ یومیہ 8لاکھ 30ہزار کے قریب مریض رپورٹ ہوئے، گزشتہ ہفتے کے دوران ایک اندازے کےمطابق یومیہ 7 لاکھ 31 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔

دوسری جانب بھارت میں 2 لاکھ 34ہزار نئے کیسز رپورٹ ہونے اور ایک ہزار 341 ہلاکتوں کے بعد نئی دہلی میں ہفتے کو لاک نیا لاک ڈائون نافذ کردیاگیا، بھارت میں اس وقت وباء سے سب سے زیادہ متاثر ترین ملک امریکا سے بھی 3گنا زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق جنوبی ایشیائی ممالک میں کورونا زور پکڑ رہاہے بھارت میں مسلسل 2 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جبکہ پاکستان اور بنگلہ دیش میں نئے شٹ ڈائون نافذ کیے جارہے ہیں۔

دوسری جانب ترقی یافتہ ممالک میں جہاں ویکسی نیشن تیزی سے جاری ہے وہاں کورونا کی وباء کچھ کنٹرول میںنظر آرہی ہے، جیسا کہ برطانیہ میں اب ایک روز میں 30 اموات رپورت ہوئیں جو کہ جنوری کے آخر میں 1200تھی۔

تازہ ترین