• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد صاحب رانا ثناء ﷲ سے پہلے عمران صاحب کو انسداد دہشت گردی عدالت پہنچادیں، مریم اورنگزیب


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب 2014 سے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے مفرورہیں۔مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ فواد صاحب رانا ثنا اللّٰہ سے پہلے عمران صاحب کو انسداد دہشت گردی عدالت چھوڑدیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کے خلاف پرچہ موجود ہے لیکن گرفتاری تاحال نہیں ہوئی، عمران صاحب کی اوئے، آئی جی، انکو پھینٹا لگائیںکی آوازیں ڈی چوک پر اب بھی گونج رہی ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کی پارلیمنٹ پہ لعنت، پورا ملک بند کروں گاکی آوازیں اب بھی گونج رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کی پی ٹی وی پہ حملہ کروکی آوازیں ڈی چوک پر اب بھی گونج رہی ہیں۔ 

تازہ ترین