• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’نام نہیں بتانا‘‘، جہانگیر ترین کی اسحاق خاکونی سے سرگوشی

لاہور( این این آئی) سیاسی رہنما جہانگیر ترین اور ان کے ہمراہ آنے والوں نے صحافیوں کے بار بار کے سوال کے باوجود سازش کرنے والوں کا نام نہ لیا ۔ 

عدالت میں پیشی کے بعد جب میڈیا نمائندوں جہانگیر ترین ، راجہ ریاض اور اسحاق خاکونی سے بار بار یہ سوال کیا کہ سازش کون کر رہا ہے آپ نام کیوں نہیں لیتے ُ؟۔ 

جہانگیر ترین نے کہا کہ مجھے نہیں پتا سازش کون کر رہا ہے لیکن پتہ چل جائے گا۔ 

جب صحافی یہی سوال اسحاق خاکونی سے پوچھ رہے تھے تو اسی دوران جہانگیر ترین نے ان کے کان میں سر گوشی کی اور کہا کہ ’’نام نہیں بتانا‘‘۔ 

اسحاق خاکونی نے کہا کہ پانچ سے چھ روز میں بتا دیں۔

تازہ ترین