• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

50 تا 59 سال کے افراد کی ویکسی نیشن 21اپریل سے شروع کی جائیگی، اسد عمر


اسلام آباد(خبرایجنسی)حکومت پاکستان نے 50سے 59سال کے افراد کی کورونا ویکسی نیشن 21اپریل سے شروع کرنے کا اعلان کردیا تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسدعمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ این سی اوسی سے50سے 59سال تک کے افراد کی ویکسینیشن کافیصلہ کرلیا ، تمام افراد کی ویکسی نیشن 21اپریل سے شروع ہوگی، ایک بارپھررجسٹریشن کے لیے شہریوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

تازہ ترین