• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتاح اسماعیل کی انتخابی مہم، مریم نواز 24 اپریل کو کراچی پہنچیں گی


کراچی (این این آئی)کراچی کے حلقے این اے 249 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی انتخابی مہم کے سلسلے میں نون لیگی رہنما مریم نواز کراچی آئیں گی۔ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز این اے 249 کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کیلئے 24 اپریل کو 3 روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گی۔ذرائع کے مطابق کراچی ایئر پورٹ سے مریم نواز کو ریلی کے ہمراہ اندرونِ شہر لے جایا جائیگا۔ اپنے 3 روزہ دورے کے دوران مریم نواز کراچی میں ریلیوں اور کارنر میٹنگز سے خطاب کریں گی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ڈی ایم سے علیحدگی کے بعد سندھ میں مریم نواز کا یہ پہلا شو آف پاور ہو گا۔مریم نواز شریف کے دورہ کراچی کیلئے مسلم لیگ (ن) نے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دیدی ہیں۔

تازہ ترین