اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مصنوعی اقدامات اوروزارتوں میں تبدیلی سے فرق نہیں پڑیگا،ایک نالائق کو ادھر سے ہٹا کر ادھر تعینات کرنے کی پالیسی کارگر نہیں ہوگی،غربت کے مارے لوگ شہر شہر، کوچہ کوچہ راشن کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے ہیں۔ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ رمضان میں اشیائے خورودنوش کی قلت نہیں ہو گی۔