لاہور(خصوصی نمائندہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف سے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف اوراہل خانہ نے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی ۔ اہل خانہ نے شہباز شریف سے ان کی صحت سے متعلق آگاہی حاصل کی ۔ حمزہ شہباز شریف نے اپنے والد سے ضمانت کے فیصلے کے بعد کی صورتحال سمیت سیاسی اور پارٹی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔