• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی( سید محمد عسکری) ضیاالدین یونیورسٹی امتحانی بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اختر غوری اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں غوری ایک سال سے بھی کم عرصہ بورڈ کے ای ڈی رہے اس سے قبل بورڈ کے پہلے ای ڈی انوار احمد زئی تھے جن کا کورونا کے باعث گزشتہ برس انتقال ہوگیاتھا۔ ضیاالدین یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر عاصم حسین نے اختر غوری کے استعفی کی تصدیق کی اور کہا کہ بورڈ کے لیے نئے ای ڈی کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ یاد رہے کہ ضیاالدین امتحانی بورڈ ایکٹ کے تحت 6 جون 2018 کو قائم ہوا تھا۔

تازہ ترین