• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائزعیسیٰ کیس، فواد چوہدری اور اینکر پرسن کیخلاف توہین عدالت درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)عدالت عظمیٰ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اور اینکر پرسن کے خلاف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ کی جانب سے دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواستیں بھی سماعت کے لئے مقرر کردی ہیں۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر، جسٹس منظور احمد ملک، جسٹس مظہر عالم میاں خیل، جسٹس سجاد علی شاہ، جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیی ٰآفریدی، جسٹس قاضی محمد امین احمد اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل 10رکنی فل کورٹ لارجر بنچ سوموار 19اپریل کو جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف دائر صدارتی ریفرنس میں جاری کئے گئے سپریم کورٹ کے فیصلے کے کچھ حصوں کے خلاف دائر کی گئی نظر ثانی کی درخواستوں کی سماعت کے ساتھ ساتھ توہین عدالت کی ان درخواستوں کی سماعت بھی کرے گا۔

تازہ ترین