• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمرشل کورٹس کے قیام سے سرمایہ کاری کو تحفظ ملے گا، گورنر پنجاب

لاہور (سپیشل رپورٹر ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ کمرشل کورٹس جیسی اصلاحات کاروباری ماحول میں بہتری کے لیے اٹھار ہے ہیں۔ وہ لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح کی سربراہی میں ملنے ولے وفد سے گفتگو کررہے تھے۔ میاں اسلم اقبال، عبداللہ خان سنبل، ورلڈ بینک گروپ کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بین ہیسن نے بھی خطاب کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ کمرشل کورٹس سے پنجاب میں کی جانے والے سرمایہ کاری کو تحفظ ملے گا۔ لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح نے کہا کہ کمرشل کورٹس آرڈیننس ایک اہم سنگ میل ہے جس سے کاروباری برادری کو تیز تر انصاف کی فراہمی ممکن ہوگی۔ انہوں نے کمرشل کورٹس کے قیام کو سپورٹ کرنے پر پنجاب حکومت، گورنر پنجاب، لاہور ہائیکورٹ اور ورلڈ بینک گروپ کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی اور خوشحالی کے لیے کاروباری ماحول کی بہتری اشد ضروری ہے ۔
تازہ ترین