• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جبری برطرفیاں بندنہ ہوئیں توہم احتجاج پرمجبور ہونگے،ریلوے ڈپلومہ انجینئرزفیڈریشن

لاہور(جنرل رپورٹر)ریلوے ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن کا اجلاس ہوا،جس میں ریلوے انتظامیہ کی جانب سے رائٹ سائزنگ نہ کرنے کے وعدہ کے باوجود ریلوے میں رائٹ سائزنگ کا عمل تیزی سے جاری رکھنے کی شدید مذمت کی گئی ۔ صدر ڈپلومہ انجینئرز ایسوسی ایشن اور آل پاکستان ریلوے ٹریڈ یونین گرینڈ الائنس میاں محمود علی ننگیانہ نے کہا کہ ریلوے سے جبری برطرفیوں چھانٹیوں رائٹ سائزنگ کا عمل کو فوری طور پر ختم نہ کیا تو ہم احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔
تازہ ترین