• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں سے سات لڑکیوں سمیت 8افراداغواء

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں سے سات لڑکیوں سمیت 8افرادکواغواءکرلیاگیا ۔تھانہ کراچی کمپنی پولیس کونعیم نےبتایا کہ اس کی بیوی (ن) کو نسیم مسیح نے اغواء کر لیا ۔تھانہ کورال کوپرویز اخترنے بتایاکہ اس کیاٹھارہ سالہ بھتیجی (ش)کو ابرارنے،تھانہ کورال کو نثاراحمدنے بتایاکہ حسن وغیرہ نے مدعی کے بیٹے21 سالہ معیز کو اغواء کر لیا ۔تھانہ صادق آبادکوعلی اکبر نے بتایا کہ اس کی بیوی (ت)کو طلعت ، قدیر ، اکبر ، تانیہ ، اسامہ اور ربنواز کیری ڈبہ میں اغوا کر کے لے گئے ۔تھانہ صادق آبادکو ندیم حسین نے بتایاکہ اس کی دو بیٹیاں(ر)عمر 21سال اور(ل )عمر 16 سال کو یاسر اور جونی اغواء کر کے لے گئے ۔تھانہ صدربیرونی کومظہر حسین نے بتایا کہ اس کی17 سالہ بیٹی(ث) پڑوسی کے گھر گئی بہت انتظار کے بعد بھی واپس گھر نہ آئی جب میں نے اپنی پڑوسن شائستہ صابر سے اپنی بیٹی کے بارے میں پوچھا تو اس نے کہا کہ وہ نگینہ صابر، منیر، اور فیضان کے ساتھ گئی ہے واپس آ جائے گی مجھے یقین ہے کہ شائستہ صابر، نگینہ صابر، منیر اور فیضان نے میری بیٹی کو اغواء کر لیا ۔تھانہ مری کو شاہین اختر نے بتایا کہ سائلہ جب گھر پہنچی تو اس کی 17 سالہ بیٹی (س) گھر میں موجود نہ تھی اس کی منگنی عمران کے ساتھ ہوئی تھی۔ ہم نے اپنے طور پر پتہ جوئی کی لیکن کوئی سراغ نہ ملا۔ مجھے یقین ہے کہ میری بیٹی کو کوئی اغواء کرکے لے گیا۔
تازہ ترین