• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گلشن میں فرنیچر کا گودام، 3 دکانیں جل گئیں

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال جمالی کالونی میں فرنیچر کے گودام میں آگ لگ گئی۔

آگ سے ناصرف گودام میں رکھا ہوا فرنیچر جل گیا بلکہ اس کے پھیلنے کے باعث 3 دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گلشنِ اقبال بلاک 13 ڈی میں 1 منزلہ عمارت کے بیسمنٹ میں فرنیچر کے گودام میں آگ لگ گئی۔

آگ نے بڑھتے ہوئے پہلی منزل پر 3 دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

متاثرہ دکانوں میں کار سروس سینٹر، آٹو پارٹس اور اے سی سروس کی دکانیں شامل ہیں۔


آگ کے باعث گودام میں رکھا ہوا فرنیچر جل گیا، 4 فائرٹینڈرز کی مدد سے آگ کو بجھا لیا گیا۔

آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

تازہ ترین