• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا کے مزید 532 نئے کیسز رپورٹ، دو مریضوں کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11349 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں مزید 532 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح سندھ میں اموات کی مجموعی تعداد 4553 ہوچکی ہے۔

وزیراعلی نے کہا کہ آج مزید 206 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس کے بعد سندھ میں صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 260328 ہوچکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اب تک 3473507 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور 272728 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ا س وقت 7847 مریض زیر علاج ہیں،  جن میں سے 7461 گھروں میں، 10 آئسولیشن سینٹرز میں اور 376 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جبکہ 349 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 45 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ صوبے کے 532 نئے کیسز میں سے 250 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 128، ضلع جنوبی 48، ملیر 39، ضلع غربی 17، ضلع وسطی14 اور کورنگی میں سے 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔


صوبے کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد 112، شکارپور 20، عمرکوٹ 15،  لاڑکانہ اور سانگھڑ 12۔12، گھوٹکی اور بدین 10۔10، خیرپور، شہید بے نظیر آباد، سجاول، سکھر، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹھہ اور مٹیاری میں 8۔8، قمبر 6، جیکب آباد 5، کشمور اور دادو 4۔4، میرپورخاص اور ٹنڈو الہیار میں 3۔3 اور نوشہروفیروز میں کورونا وائرس کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

تازہ ترین