کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سندھ پولیس میں گذشتہ دس روز کے دوران کورونا کے 13 کیسز مثبت آئے۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ افسران اور جوانوں کی مجموعی تعداد 6379 ہوگئی ،کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 24 پولیس افسران/جوان شہید ہوئے۔