• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر رنز کے بھوکے، فٹنس پر بہت کام کیا، نوجوان کیلئے ماڈل ہیں، یونس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یونس خان کہتے ہیں کہ پاکستان میں ہر شخص آصف علی کو پرچی قرار دے رہا ہے لیکن میرے خیال میں آصف علی بیٹی کے جس سانحے سے گذرے ہیں انہیں مزید سپورٹ اور چانس ملنا چاہیے۔ اسی طرح حیدر علی نے جب انٹر نیشنل کرکٹ میں پہلی گیند کھیلی تو اس پر چھکا ماردیا۔ اس کھلاڑی میں بھی صلاحیت ہے۔ بابر اعظم اسپیشل ٹیلنٹ والا کھلاڑی ہے ، آج اس لئے ٹاپ بیٹسمین ہے کیوں کہ اس میں سیکھنے کی بہت صلاحیت ہے وہ رنز کا بھوکا ہے۔ اس نے اپنی فٹنس پر بہت کام کیا ہے ایسا بیٹسمین نوجوانوں کے لئے رول ماڈل ہے۔ بابر کی شاٹ سلیکشن میں بہت بہتر ی آئی ہے ۔میں جب پاکستان ٹیم میں آیا تو انضمام فیکٹر تھا۔ ان کے علاوہ پاکستان کے پاس کئی بڑے نام تھے۔ محمد رضوان بھی کمال صلاحیتوں والا کھلاڑی ہے جو روزے رکھ کر کھیل رہا ہے اور پرفارم کررہا ہے۔ کوئی بھی کھلاڑی ٹف حالات میں کارکردگی دکھائے گا تو اس کی صلاحیتں مزید نکھر کر سامنے آئیں گی۔ یونس خان نے کہا کہ ہم نے جنوبی افریقا کا سخت اور مشکل دورہ کیا ہے جس میں 8دن میں چار ٹی ٹوئینٹی انٹر نیشنل میچ کھیلے ہیں۔

تازہ ترین