• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی ڈائری، شہباز کی ضمانت، معاملہ سیاسی ضرورتوں کے تحت اچھالا گیا

اسلام آباد (محمد صالح ظافر، خصوصی تجزیہ نگار) مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی ضمانت کے معاملے میں لاہور ہائی کورٹ میں جو کھلواڑ ہوا پھر اسے حکومتی پارٹی نے جس طور پر اپنی سیاسی ضرورتوں کے تحت غیر ذمہ دارانہ انداز میں اچھالا اس سے ملک کی اعلی ترین عدلیہ کے لئے صرف نظر کررنا واجب نہیں ہوگا، تحریک انصاف کے معتوب رہنما جہانگیر خان ترین نے اپنی صفوں کو مزید درست کرلیاہے، انہوں نے گزشتہ ہفتے عمران خان کی جانب شاخ زیتون بڑھائی تھی قرائن سے اندازہ ہوتاہے اس شاخ کو بڑھانے والا ہاتھ جھٹک دیا گیاہےا ور اب آئندہ بدھ کو جہانگیر ترین اور ان کے رفقا اپنے آئندہ اور فیصلہ کن لائحہ عمل کااعلان کرینگے۔ ان کی عددی قوت میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے۔

تازہ ترین