• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد، بارش، گرمی میں ژالہ باری، شہریوں کو خوشگوار حیرت

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد شہر میں افطار سے قبل ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار بنادیا‘ گرمی کے موسم میں ژالہ باری نے شہریوں کو خوشگوار حیر ت میں مبتلا کردیا دوسری جانب بارش کے باعث روڈ راستوں پر بارش کا پانی جمع ہونے سے نمازیوں کو مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا جبکہ شہر میں بارش کی پہلی بوند کے ساتھ ہی حیسکو نے شہر بھر کی بجلی منقطع کردی‘ حیسکوکی نااہلی کے باعث شہری افطار اندھیرے میں کرنے پر مجبور ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد شہر اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ‘لطیف آباد اور سٹی کے علاقوں میں ژالہ باری نے شہر میں موسم خوشگوار کردیا‘ گرمی کے موسم میں اچانک عصر کی نمازکے قبل شہر بھر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بادل چھاگئے اور بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ لطیف آباد کے مختلف یونٹس اور تعلقہ سٹی کے متعدد علاقوں میں ژالہ باری کو دیکھ کر لوگ خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوئے اور موسم کو انجوائے کرنے لگے تاہم دوسری جانب ایک گھنٹہ ہونے والی بارش نے شہر کے نشیبی علاقوں کو زیر آب کردیا جس کے باعث روڈز اور راستوں پر بارش کا پانی جمع ہوگیا اور گٹر ابل پڑے جس سے افطار کے بعد مغر ب کی نماز کے لئے نمازیوں کو گندے پانی سے گز ر کر مساجد تک پہنچنا پڑا جبکہ بارش کے ساتھ ہی حیسکو نے شہر بھر کی بجلی منقطع کردی‘ مغرب کے بعد پور اشہر اندھیرے میں ڈوب گیا جس کی وجہ سے حیدرآباد کے شہر ی افطار اندھیرے میں کرنے مجبور ہوئے‘ رات گئے تک نصف شہر کی بجلی بحال نہیں ہوسکی تھی‘ اکثرمساجد میں تروایح بھی اندھیرے میں ادا کی گئی‘ حیسکو کے مطابق بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے۔

تازہ ترین