• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران بتائیں اسد عمر پر یقین کریں یا شوکت ترین پر، محمد زبیر

کراچی(این این آئی) نئے وزیرخرانہ شوکت ترین اور اسد عمر کے درمیان اختلاف رائے پر نواز شریف اورمریم نواز کے ترجمان محمد زبیربھی میدان میں آگئے۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ معیشت تباہ ہو چکی ہے، کیا وزیراعظم بتائیں گے کہ ہمیں کس پر یقین کرنا چاہیے؟سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر محمد زبیر نے نئے تعینات ہونے والے وزیر خزانہ شوکت ترین اور پرانے وزیر خزانہ اسد عمر کے درمیان اختلاف رائے ہونے پر وزیراعظم عمران خان سے سوال پوچھ لیا۔ محمد زبیر نے کہا کہ شوکت ترین نے کہا کہ اگست 2018 سے معیشت چلانے والوں نے اسے تباہ کر دیا ہے۔

تازہ ترین