نشتر ہسپتال کے بچہ وارڈ میں مریض کے لواحقین اور وارڈ ملازم میں جھگڑا
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال کے بچہ وارڈ میں مریض کے لواحقین اور وارڈ ملازم میں جھگڑا

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال کے شعبہ پیڈز میں مریض بچہ کے لواحقین وارڈ اٹینڈنٹ میں جھگڑا ،سکیورٹی گارڈ نے دونوں کو پولیس کے حوالے کردیا ۔جبکہ نومولود بچہ کے فوت ہونے پر معاملہ رفع دفع کردیا گیا ہے ۔معلوم ہوا ہے گزشتہ روز روبینہ نامی خاتون جوکہ چھ ماہ کی حاملہ تھی ۔کا وقت سے پہلے بچہ پیدا ہو گیا ۔مذکورہ بچے کا والد اور چچا نعیم دونوں وارڈ کے اندر جانے لگے ۔تو ڈیوٹی پر موجود وارڈ اٹینڈنٹ نے انہیں روکا کہ ایک ایک کرکے اندر جائیں۔اس بات ہر دونوں میں جھگڑا ہوگیا اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی ۔شور شرابہ پر سکیورٹی گارڈز موقع پر آگئے ۔جہنوں نے دنوں فریقین کو پولیس کے حوالے کردیا ۔اس دوران تقریبا ساڑھے چھ بجے پیدا ہونے والا نومولود بچہ فوت ہوگیا ،بعدازاں ڈاکٹروں نے فریقین میں صلح کرادی اور معاملہ رفع دفع کروا دیا گیا۔
ملتان سے مزید