• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کئی بالی ووڈ اداکاروں کے عالمی وبا میں مبتلا ہونے کے بعد اب اداکار ارجن رامپال بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

ارجن رامپال نے اپنے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے سے متعلق مداحوں کو انسٹاگرام کے ذریعے آگاہ کیا۔

ارجن رامپال نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، حتیٰ کہ مجھ میں کوئی علامات نہیں ہیں، میں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے، میں گھر میں قرنطینہ میں ہوں اور طبی نگہداشت حاصل کر رہا ہوں اور تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کر رہا ہوں۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں اپنے دوست احباب کے لیے لکھا کہ وہ تمام افراد جو پچھلے 10 دن مجھ سے رابطے میں رہے وہ بھی اپنا ٹیسٹ کروا لیں۔


ارجن رامپال نے لکھا کے برائے مہربانی اپنا خیال رکھیں اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

اداکار نے پوسٹ میں لکھا کہ یہ ہمار ے لیے بہت مشکل وقت ہے لیکن اگر ہم کچھ وقت کے لیے باخبر اور عقلمند ہوجائیں تو اس سے طویل مدتی فوائد حاصل ہوں گے، ہم کورونا کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور کریں گے۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا کی تیسری لہر کے دوران روزانہ لاکھوں کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں اور عالمی وبا اب تک متعدد اداکاروں کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔

تازہ ترین