• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منیشا روپیتا SPSC کا امتحان پاس کر کے پہلی ہندو خاتون ڈی ایس پی منتخب

صوبۂ سندھ کے ضلع جیکب آباد سے تعلق رکھنے والی ہندو خاتون منیشا روپیتا نے ایس پی ایس سی کا امتحان پاس کر کے ملک کی پہلی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی)بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

26 سالہ منیشا روپیتا ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کیا اور ڈی ایس پی کیلئے منتخب ہوگئیں۔


منیشا کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈاکٹری  کا پیشہ چھوڑ کر پولیس آفیسر بننے کو ترجیح دی کیونکہ وہ بچپن سے  ہی کچھ منفرد کر دکھانے کا اراداہ رکھتی ہیں۔

ایس پی ایس سی کا امتحان پاس کرنے والی منیشا شاعری کا بھی شوق رکھتی ہیں۔

منیشا پر جوش ہیں کہ انکی ڈی ایس پی کی تربیت شروع ہو اور وہ باقاعدہ پولیس فورس میں اپنی خدمات انجام دیں۔

تازہ ترین