• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ بجٹ کی تیاری شروع کردی ہے: شوکت ترین

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ کی تیاری شروع کردی ہے جبکہ بجٹ پر وزارت خزانہ سے بریفنگ بھی لے لی ہے۔ 

اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ آج وزارت خزانہ میں میرا پہلا دن ہے، بہت جلد اپنی ترجیحات کا اعلان کروں گا۔

شوکت ترین نے کہا کہ وہ گیارہ سال بعد وزارت خزانہ میں آئے ہیں، اُنہیں نہیں معلوم یہاں کیا ہورہا تھا۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے بہت سے منصوبے ہیں، جلد میڈیا کو ترجیحات سے آگاہ کروں گا۔ 

وزیر خزانہ شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ دو گھنٹے کے دوران معاشی امور پر بریفنگ لی ہے۔

واضح رہے کہ نئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے آج ہی اپنے عہدے کا چارج سنبھالا ہے۔

تازہ ترین