• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

نئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

شوکت ترین سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ڈاکٹر وقارمسعود نے ملاقات کی، ملاقات میں سیکرٹری خزانہ کامران علی افضل بھی موجود تھے۔

ملاقات میں معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر خزانہ کو معاون خصوصی اور سیکریٹری خزانہ نے بریفنگ دی۔

یاد رہے کہ شوکت ترین نے وزیر بننے سے چند روز پہلے جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ گفتگو میں کہا تھا کہ کچھ نہیں پتہ معیشت کس سمت میں جارہی ہے، ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنا پڑے گا، جہاز کے کپتان کو مضبوط ہونا پڑے گا ورنہ کشتی آگے نہیں بڑھے گی۔

تازہ ترین