صدر مملکت عارف علوی نے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیرمین سمیت 12 ارکان تقرر کر دیا، ڈاکٹر قبلہ ایاز کو دوبارہ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مقرر کردیا گیا۔
وزارت قانون نے اسلامی نظریاتی کونسل کے ارکان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حافظ طاہر اشرفی، مفتی محمد زبیر اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن مقرر ہوگئے، جبکہ مولانا نسیم علی شاہ، سید محمد حبیب عرفانی اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن مقرر ہوئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق علامہ محمد حسین اکبر، سید ضیاء اللّٰہ، پیرزادہ جنید امین کو اسلامی نظریاتی کونسل کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔
محمد حسن حبیب الرحمان، مولانا حامدالحق، ڈاکٹر عمیر محمود، پیر ابوالحسن محمد شاہ رکن مقرر ہوئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین اور ارکان کی تقرری 3 سال کےلیے کی گئی۔