کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں پاکستان جونیئر ہاکی کیمپ میں کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔ہیڈ کوچ دانش کلیم کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی ٹریننگ شروع ہوگئی ہے کھلاڑیوں کے صبح و شام دو سیشن میں ٹریننگ ہورہی ہے ۔ کھلاڑیوں کو کمروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، محمد جنید ڈائریکٹر ایڈمن ہاکی گراونڈ کا کہنا ہے کہ گرائونڈ اسٹاف بھی کھلاڑیوں کے کمروں میں نہیں جاسکیں گے ۔