• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائی کورٹ بار، بحران کا پرامن حل نہ نکالنے پر حکومت کی مذمت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن نے لاہور میں انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پرتشدد واقعات میں شدت آرہی ہے۔سندھ ہائی کورٹ بار سمجھتی ہے کہ موجودہ پرتشدد واقعات کی زمہ دار ریاستی قوتیں ہیں کیونکہ ریاست نے مذہب کو بطور ہتھیار بنا کر سیاسی مقاصد کے لیئے ماضی میں استعمال کیا اور مذکورہ قوتوں کی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نشاندہی بھی کی تھی لیکن جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے موجودہ بحران پیدا ہوا ہے۔سندھ ہائی کورٹ بار مزمت کرتی ہے کہ پی ٹی آئی اس بحران کو پرامن طریقے سے حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔حکومت نے ردعمل میں ریاستی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے ۔ حکومت نے مظاہروں کے دوران انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دینے کے اقدام پر قانونی سوال بھی اٹھے گا حکومت کو یہ اقدام اسوقت اٹھانا چاہئیے تھا جب ٹی ایل پی کی قیادت نے براہ راست چیف جسٹس سپریم کورٹ کو دھمکیاں دی تھیں۔ الیکٹرونک میڈیا پر موجودہ صورتحال کی کووریج پر لگائی گئی غیر آئینی طور پر مکمل پابندی خطرناک ثابت ہورہی ہے اس پابندی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبروں آرہی ہیں۔ ریاست کی قوتیں اس بات کی زمہ داری قبول کریں کہ ماضی میں انہوں نے غلطیا کیں ہیں اور مستقبل میں ایسے عمل کو نہ دوہرائیں اور مثبت اقدامات سے موجودہ بحران کو حل کریں۔

تازہ ترین