لاہور(این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب)نے منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن رہنما حمزہ شہباز کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔نیب کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا 24 فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ضمانت منسوخ کی جائے۔عدالت عظمی سے درخواست کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے حقائق کو نظر انداز کیا، حمزہ شہباز شریف کا کیس ہارڈشپ کا نہیں بنتا، انھیں ضمانت دینے سے نیب انکوائری میں خلل پڑ رہا ہے۔نیب کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کی ضمانت کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔