حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ کالعدم ٹی ایل پی احتجاج اور دھرنے ختم کرنے پر رضا مند ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق فرانس کے سفیر کو واپس بھیجا جائے یا نہ بھیجا جائے؟ قومی اسمبلی میں قرارداد لائی جائے گی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کالعدم ٹی ایل پی کے ان افراد کو رہا کیا جائے گا جو نقص امن کے پیش نظر گرفتار ہیں جبکہ باقی مقدمات میں گرفتار افراد کو قانون کے مطابق دیکھا جائے گا۔
مذاکرات میں وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر مذہبی امور نورالحق قادری اور حافظ طاہر اشرفی سمیت دیگر نے شرکت کی۔
کالعدم تنظیم سے مذاکرات کے پہلے دو راؤنڈز میں گورنر پنجاب چودھری سرور اور وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت بھی شریک ہوئے تھے۔