• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کو کمزور کرنیوالوں کی سازشیں بے نقاب کرینگے،مسلم طلبہ محاذ پاکستان

راولپنڈی( اپنے رپورٹر سے) مسلم طلبہ محاذ پاکستان تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دینے کی مذمت کرتی ہے ،مسلم طلبہ محاذ کے مرکزی جنرل سیکرٹری شہیر سیالوی سمیت سینکڑوں گرفتارکارکنوں کو رہا کیا جائے،معاہدے کے مطابق فرانس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے،چیف جسٹس آف پاکستان لاہور واقعہ کا سوموٹوالیکشن لیں،تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیرسعدرضوی کو فوری رہا کیا جائے ۔ ان خیالات کااظہار مسلم طلبہ محاذ پاکستان کے زیر اہتمام آل پارٹیز پریس کانفرنس میں طلبہ تنظیموں کے راہنماؤں عبید عباسی،شہزادعباسی ،عمران علی ،بلال ربانی،عامر بلوچ ،سردارمظہر،نثارخان،اسداللہ حقانی ،محسن خان عباسی،علی ملک،سردارمحسن،قاضی رباب،سید عدنان گیلانی ،ضیاء الرحمان ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر مسلم طلبہ محاذ پاکستان عبید عباسی نے کہا کہ جو کارکن گرفتار کئے گئے وہ کسی بھی توڑ پھوڑ میں ملوث نہیں ہیں اُن کو فوری رہا کیا جائے۔مقررین نے کہا کہ جو قوتیں پاکستان کو کمزور کر رہی ہیں مسلم طلبہ محاذ پاکستان ان تمام سازشوں کو بے نقاب کرتی رہے گی ،ناموس رسالتﷺ کیلئے کوئی بھی تنظیم آواز اٹھائےگی مسلم طلبہ محاذ بھرپور ساتھ دیگی۔
تازہ ترین