• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اداکارہ سائرہ یوسف نے اپنی سالگرہ پر مختصر برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام کرکے خود کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔

سائرہ یوسف نے انسٹاگرام اسٹوریز میں اپنی 33 ویں سالگرہ کے دن غبارے، کیک اور پھولوں کی مختصر ویڈیو شیئر کی، یہ تصویریں انہوں نے اپنی مینجر علیزے، بہن پلوشہ یوسف و دیگر کو ٹیگ کیا۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’مجھے میری سالگرہ بہت مبارک ہو۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’میں اس دن کیلئے بہت زیادہ پرجوش تھی۔‘

ماڈل، فلم و ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ اور سابقہ وی جے سائرہ یوسف 20 اپریل 1988 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، انہوں نے 2012  میں شہروز سبزواری سے شادی کی تھی۔

شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے شادی کے 8 برس بعد نامعلوم وجوہات پر ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی تھیں۔


سائرہ یوسف کی شہروز سبزواری سے بیٹی ’نورے‘ بھی ہے۔

سائرہ یوسف نے فلموں چلے تھے ساتھ ، پراجیکٹ غازی سمیت بےشمار ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

تازہ ترین