• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولنگر، خاتون نےحقوق نسواں آئین کے تحت شوہر کو گرفتار کرا دیا

بہاولنگر(صباح نیوز)حقوق نسواں آئین کے تحت خاتون نے تشدد کے الزام میں اپنے خاوند کو گرفتار کروا دیا تاہم گھر میں کیبل کا کنکشن لگوانے فروٹ لا کر دینے کی یقین دہانی پر خاتون نے اپنے خاوند کو معاف کر دیا  اور شکائیت واپس لے لی،تفصیل کے مطا بق بہاولنگر کے علاقہ ٹبہ مقصود پورہ کی رہائشی (ش) نے اپنے خاوند اسماعیل کے خلاف درخواست دی کہ اس کا خاوند اس پر ظلم کرتا ہے جس پر تھانہ سٹی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ میں لے آئی جہاں پر موجود خاتون نے بتایا کہ میرے شوہر نے گھر میں کیبل ٹی وی کا کنکشن نہیں لگو ایا اور نہ ہی کبھی فروٹ لا کر دیا ہے جس پر شوہر نے تحریری طور پر لکھ دیا کہ وہ گھر میں کیبل کنکشن بھی لگو ائے گا اور فروٹ بھی لا کر دے گا جس پر دونوں میں صلح ہو گئی اور واپس گھر چلے گئے۔
تازہ ترین