• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امجد صابری کی اہلیہ اور بیٹے کی تصاویر وائرل

لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے معروف قوال امجد صابری کی اہلیہ اور بڑے صاحبزادے مجّدد صابری کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والے امجد صابری کے بڑے بیٹے مجّدد صابری نے حال ہی میں اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے ہمراہ کچھ تصویریں شیئر کی ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں مجّدد صابری اپنی والدہ کی خدمت کرتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ یہ تصویریں ماں اور بیٹے کے خوبصورت رشتے کو بیان کررہی ہیں۔

مجّدد صابری نے ان خوبصورت تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ماں کی دُعا جنت کی ہوا ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’ماں تو مامتا کا سمندر ہے اور میرا خدا میری ماں کے اندر ہے۔‘

صارفین کی بڑی تعداد مجّدد صابری کی اس خوبصورت پوسٹ کو پسند کررہی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں 16 رمضان 22 جون 2016 کو دوپہر تقریباََ 4 بجے کے قریب قوال امجد صابری پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی۔ امجد صابری کے سر پر گولیاں لگنے سے ان کی موت واقع ہوئی تھی۔

محبتیں بانٹنے والے خوبصورت انسان اور بہترین گائیک امجد صابری کو کراچی میں دہشت گردوں نے ہمیشہ کے لیے خاموش کر دیا، امجد صابری کے 5 بچے ہیں جن میں 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں۔  

تازہ ترین