کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن ضلع کیچ وگوادر کے اعلیٰ سطحی وفد ضلعی نائب صدر کیچ نوربلوچ کی قیادت میں سابق ضلعی صدرعبدالقدوس بلوچ علماء ونگ کے صدر حاجی محمد اکبر بلوچ سینئر رہنماء شوکت گچکی عبدالطیف بلیدی پی ایم ایل ضلع گوادر کا نمائندہ سابق ضلعی صدر مشے سخی چمروک بھی شامل تھے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے ملاقات کی اورانہیں مکران کے تنظیمی مسائل کوحل کرنے کیلئے فوری اقدامات کرنے کی درخواست کی پارٹی کو آرگنائزکرنے کیلئے محترک لیڈر شپ کی حوصلہ افزائی کریں وفد نےتربیت گوادر اورمکران کے تمام اجتماعی مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی وفد نے بے روزگار نوجوانوں کیلئے ملازمتوں اوراسکالرشپ میڈیکل فنڈز ٹرانسفارمر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام تعلیم ٗ صحت اورآبنوشی کے پروگرام کے بارے میں وزیراعلیٰ بلوچستان سے تفصیلی گفتگو کی ملاقات میں وزیراعلیٰ نے تمام مسائل غورسے سنے اورانہیں فوری طورپر حل کرنے کے احکامات صادر کئے انہوں نے کہاکہ پارٹی کے کارکن ہمارااثاثہ ہیں اورتمام ورکروں کیلئے دن رات میرے دروازے کھلے ہیں آخرمیں وفد نے وزیر اعلیٰ کاشکریہ ادا کیا ۔